حضرت صوفی الطاف حسین صاحب
حنفی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ
حضرت صوفی الطاف حسین صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ المعروف حضرت صاحب لاھور پنجاب کے ایک صاحب طریقت، صاحب معرفت، صاحب اوصاف اور تصوف سے تعلق رکھنے والے، اسلام کی حقیقی تعلیمات کا درس دینے والے، وقت کے عظیم مصلح و روحانی شخصیت ہیں۔ آپ کی ولادت باسعادت لاھور ھی میں ہوئی اور آپ نے دینی و دنیاوی تعلیم بھی لاھور ہی سے حاصل کی اورباطنی و روحانی علوم کی منازل حضرت خواجہ قطب حق محمدلعل رحمتہ اللہ علیہ کے پاس نوشھرہ شریف پشاور میں طے کیں۔
مرشد کریم کے حکم پر طالبان حق میں ذکر اسم ذات کا قلبی و خفی ذکر بانٹنا شروع کیا اور اب تک ھزارھاقلوب کو اپنی ایک نظرکریم سے دائمی حیات بخش چکے ھیں
تبلیغ و تعلیم
حضرت صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا پیغام بہت سادہ اور تبلیغ و تعلیم بہت مسحور کن ہے کہ ہم سب اپنے اعمال کا اعادہ کرکے اپنی کوتاہیوں اور خامیوں پر نظر رکھیں۔ کسی دوسرے فرقے یا مذہب کو برا نہ کہیں۔ صرف اپنے کردار، ایمان اور دیگر انسانوں کی فلاح کو مدنظر رکھیں۔ اپنی ذات، اپنی طاقت اور اپنی حیثیت سے خلق خدا کو نقصان نہ پہنچائیں۔ خاموشی سے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے زیر زمین بہنے والے چشمے کی طرح دوسروں کو سیراب کرتے رہیں۔ دین و دنیا کی بہتری کیلئے ہر وقت قلبی ذکر کرتے ہوئے اللہ سے اپنا رابطہ قائم رکھیں اور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے رب اور نبی کی رضا حاصل کریں۔ آپکی تعلیمات محبت، اخوت، ہمدردی اور مساوات پر مشتمل اور منافقت و منافرت سے مبرا اور ان کی اپنی حلیمیت، متانت اور جاذب نظر شخصیت کی طرح پرسکون اور مسحور کن ہیں۔ جن سے انسان کے اندر تسلی و تشفی پیدا ہوتی ہے جو اسے پاک و شفاف بنانے میں معاونت کرتی ہے۔
بیعت توبہ
اکثرخانقاھوں کے برعکس حضرت صاحب کی خانقاہ پر سالکین طریقت اور ذکر قلبی کے خواھشمند بغیر بیعت کے بھی ذکر قلبی و خفی سے لیکر مراقبات تک حاصل کر سکتے ھیں سینکڑوں حضرات متوسط اور منتہی کے مقامات پر جا کر بیعت ھوے ۔ حضرت صاحب کے پاس کوئی بھی سچا طالب بغیر بیعت ھوے ٓٓٓ آکرذکر خفی حاصل کر سکتا ھے اور چاھے وہ کسی بھی سلسلے سے تعلق رکھتا ھو ۔ حضرت صاحب کا مشن ھے کے زیادہ سے زیادہ خلقت میں ٓاللہ کا یہ خاص ذکر بانٹا جایے
رابطہ
ویسے تو حضرت صاحب ھر وقت سالکین طریقت کی رھنمائی کے لیے موجود ھیں مگر چاند کی دس یا دس تاریخ کے بعد والی اتوار کو ماھانہ محفل گیارھویں شریف پر لازمی شریک ھوتے ھیں ۔ سالکین پیر سے جمعہ روزانہ عصر سے مغرب تک بھی مرکزی خانقاہ پر حضرت صاحب کی صحبت سے فیضیاب ھوتے ھیں