شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے
اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا
(سورت إبراهيم :آیت 7)
اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.
تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا
(سورت البقرة: آیت 152)
دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے
تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا
(سورت غافر:آیت 60)
استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے
اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں
(سورت الأنفال :آیت 33)
خاکپائےنقشبندو اولیا۶
Comments are closed.